حیدرآباد۔5۔مارچ (اعتماد نیوز)دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان کے عام انتخابات اس مرتبہ 7 اپریل سے 12مئی تک منعقد ہونگے۔
چیف الیکشن کمیشن کے کمشنر سمپت کے مطابق 814 ملین افراد اس مرتبہ انتخابات میں شرکت کر ہے ہیں۔
ہندوستان کے ووٹروں کی تعداد پورے یورپ کی آبادی سے زیادہ
ہے۔
کانگریس ‘بی جے پی اور تیسرے محاذ کے درمیان میں اس مرتبہ انتخابات میں سخت انتخابات لرنے کا امکان ہے۔
اس مرتبہ انتخابات میں 70لاکھ انخابی مصارف کے لئے حد مقرر کی گئی۔
جملہ ووٹروں میں 25سال سے کم عمر والے نوجوان طبقہ کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔